دبئی :متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر قانونی تارکین کی بڑی تعداد نے مہلت سے فائدہ اٹھایا۔ ملک چھوڑنے کے خواہشمندوں یا ملک میں اپنا قیام اور کام قانونی بنانے والے سیکڑوں افراد نے مخصوص مراکز کا رخ کیا جہاں باری آنے پر صرف 10منٹ میں تارکین کے معاملات انجام دیئے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مہلت کے آغاز سے اب تک متعدد افراد نے اپنا قیام اور کام قانونی بنانے کے علاوہ لا تعداد افراد ملک چھوڑنے کے لئے کاغذات نمٹائے۔صرف پہلے دن میں 1543افراد کے معاملات نمٹائے گئے۔محکمہ اقامہ نے ایک ایشیائی تارک وطن پر عائد ہونے والا 10لاکھ درہم کا جرمانہ معاف کردیا اور اسے وطن واپس جانے کی اجازت دیدی۔محکمہ اقامہ نے تمام سفارتخانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے تارکین کو وطن واپس جانے یا اپنے قیام اور کام کو قانونی بنانے کی ترغیب دیں۔