پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ کے دوران شہباز احمدزخمی ہوگئے

 

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لگائے گئے ہائی پرفارمنس کیمپ دوران وکٹ کیپر شہباز احمد کو گردن پر گیند لگ گئی۔وکٹ کیپر شہباز احمد کو اسٹریچر کی مدد سے گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فاسٹ بالر کا گیند ایک باؤنس کے بعد وکٹ کیپنگ کے دوران گردن پر لگا جس سے شہباز احمد نیم بےہوش ہو گئے تھے۔

 

بعدازاں وکٹ کیپر شہباز احمد کو فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں احتیاطی طور پر ان کا ایم آر آئی بھی کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق شہباز احمد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔