مک گریگر اور خبیب کی فری اسٹائل فائٹ 6 اکتوبر کو ہو گی

جنگلے نما رِنگ میں آزادانہ لڑائی لاس ویگس میں 6 اکتوبر کو شیڈول ہے

               
August 5, 2018 · اسپورٹس

 

لاہور: مارشل آرٹس کی خوفناک فائٹ موجودہ اور ماضی کے چیمپئن کے درمیان 6 اکتوبر کو ہو گی۔ مک گریگر اور خبیب کی فری اسٹائل کک باکسنگ اور مار دھاڑ دیکھنے کے لیے سبھی بے تاب ہیں، مقابلے کے لئے الٹی گنتی شروع ہو گئی۔

 

جنگلے نما رِنگ میں آزادانہ لڑائی مار کٹائی لاس ویگس کے ٹی موبائل ارینا میں 6 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ سابق چیمپئن کونر مک گریگر اور موجودہ ہیرو خبیب نرما گومی ڈوف مدمقابل ہوں گے۔