کراچی: جنا ح روڈ شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
شیر شاہ تھانے کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص سبحان کے چچا نے سوئی سدرن گیس کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی غفلت کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاں ہوا۔ واقعے کی تمام تر ذمہ داری سوئی سدرن گیس کمپنی پر عائد ہوتی ہے۔ مقدمے میں 322 ,324 427 اور34 کی دفعات شامل کی گئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کے گودام میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔