انڈونیشیا، زلزلے نے تبادہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی

جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلے نے تبادہی مچادی۔ 6 اعشاریہ 9 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 100سے زائد ہو گئی جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ دوسری جانب کل سے اب تک علاقے میں 120 سے زائد آفٹر شاکس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے بعد امدادی کارکنوں کی جانب سے ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان سوتوپو پُروو کے مطابق سرچ اور ریسکیو ٹیمیں ابھی تک جائے وقوع سے لوگوں کے انخلا کا کام جاری رکھے ہوئی ہیں۔ تاہم انہوں نے خدشے کا اظہار کیا کہ متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔
لومبوک کے علاوہ بالی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، جہاں 2 ہلاکتیں ہوئیں۔ گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی شدت سے ہزاروں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بجلی کا نطام درہم برہم ہوچکا ہے۔
ضلع لومبوک کے سربراہ نجم الاخیار نے بتایا کہ زلزلے سے 80 فیصد علاقہ تباہ ہوچکا ہے۔