اسلام آباد:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی ۔
ملیحہ لودھی نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور انہیں عام انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ۔
عمران خان اور ملیحہ لودھی کے درمیان ہونے والی گفتگو میں بین الاقوامی امور اورعالمی سطح پر پاکستان کے کردار پر بات چیت ہوئی ۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی فروری 2015ء سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ہیں،انہیں ملک کی پہلی خاتون مندوب ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔