نئی دہلی:بھارت میں سکھوں کےپگڑی پہننے پر نیا تنازعہ سر اٹھانے لگا۔یہ کیسے ممکن ہے کہ سکھ کھلاڑی پگڑی کے ساتھ ہیلمٹ پہن سکیں؟؟؟
سکھ کھلاڑیوں کے ہیلمٹ نہ پہننے سے متعلق ایک کیس میں بھارت کے سپریم کورٹ نے سکھ کھلاڑی سے وضاحت طلب کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سائیکلسٹ جگدیپ سنگھ پوری کو ہیلمٹ نہ پہننے پر سائیکلنگ مقابلے میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دید یا ہے۔ جس کے بعد اس اقدام کو انہوں نے عدالت میں چیلنج کردیا۔
کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے یہ موقف اختیار کیا کہ ہم بخوبی آگاہ ہیں کہ سکھ کھلاڑیوں پر ہیلمٹ پہننے کی پابندی نہیں۔ لیکن انصاف کا تقاضہ ہے کہ جن کھیلوں میں جسمانی چوٹیں لگنے کا خدشہ ہو ان کے دوران تمام کھلاڑیوں کےلئے حفاظتی اقدام کو یکساں طور پر یقینی بنایا جائے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ وہ مذہبی معاملات میں مداخلت کئے بغیر وضاحت چاہتی ہے۔