بہار:بھارتی ریاست بہار کے دارالامان میں لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات کے خلاف راہول گاندھی اور سیاسی رہنماؤں نے احتجاج اور مظاہرہ کیا۔
مظاہرہ دلی میں بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کیا گیا جس میں حکمراں جماعت بی جے پی سے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
مظاہرے میں بھارتی کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی، وزیر اعلیٰ دلی اروند کیجریوال اور دیگر شریک ہوئے۔