کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ سانتا اینا کے شاپنگ سینٹر کی پارکنگ میں گر گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق زمین پر گرنے سے طیارے کے ٹکڑے ہوگئے۔ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 5 افراد مسافر تھے جو طیارے میں سوار تھے۔
حادثے کے سبب شاپنگ سینٹر کی پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، تاہم وہاں موجود لوگ محفوظ رہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos