ساتھی کی گرفتاری کے بعد ملزم شاہین بہاری کے سر پر اپنی گرفتاری کی تلوارلٹک رہی تھی۔فائل فوٹو
ساتھی کی گرفتاری کے بعد ملزم شاہین بہاری کے سر پر اپنی گرفتاری کی تلوارلٹک رہی تھی۔فائل فوٹو

لانڈھی میں سیاسی جماعت کے کارکن کےقتل کا معمہ حل

کراچی: لانڈھی نمبر دو میں سیاسی جماعت کے کارکن تابش کے قتل کا معمہ حل ہوگیا ہے اور پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر2 میں میدان سے پی ایس پی کے کارکن تابش تقی کی گلا کٹی لاش ملی تھی ۔ پولیس کے مطابق تابش کے قتل کا معمہ حل ہوگیا ہے اور قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقتول تابش کو دو سگے بھائیوں نے قتل کیا جو مقتول کے دوست بھی تھے۔

قتل میں ملوث گرفتار ملزم حمید نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے تابش کو غیرت کے نام پر قتل کیا، حمید کی منگیترمقتول کے گھر ٹھہری ہوئی تھی اور ملزمان کو شک تھا کہ اس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تھی جس پرانہوں نے تابش کوقتل کیا جس کے بعد دونوں ملزمان پکنک پر چلے گئے تھے، پولیس نے پکنک سے واپسی پردونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔