پھوکٹ:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان و مال کوبھی نقصان پہنچانے کا سبب بن جاتے ہیں۔
تھائی لینڈ کے صوبے Phuketمیں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک منی ٹرک ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کر رہا تھا کہ ٹرک بے قابو ہوا اوردکانوں کے ٹکراتے ہوئے وپاں پارک گاڑیوں میں جا گھسا۔
رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کئی گاڑیوں اور دکانوں کوکافی نقصان پہنچا جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کواپنی لاپرواہی پر بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔