کراچی:پاکستان میں تھیلیسیمیا مائنر سے متاثرہ افراد کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہے لیکن تھیلیسیمیا کے مرض سے متعلق قانون سازی پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔
ہیلپ انٹر نیشنل ویلفئیر ٹرسٹ نے تھیلیسیما سے آگاہی کے لئے ملک بھر میں تھیلیسیمیا آگاہی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے، ٹرسٹ کے چیئرمین عبد الرؤف تابانی نے پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایا کہ ان کے کئیر سینٹرزمیں 175 سے زائد تھیلیسیما سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جنھیں مفت طبی امداد فراہم کی جاتی ہے، ملک بھر میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 70 لاکھ ہے۔
ہیلپ انٹر نیشنل کے عہدیداران نے مطالبہ کیا کہ تھیلیسیما مرض پر کی گئی قانون سازی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے جبکہ ملک بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں خصوصی تھیلیسیمیا یونٹس قائم کئے جائیں۔