اسلام آباد:وزارت مذہبی امور کے نام پر ’ہارڈ شپ حج کوٹہ‘ کے جعلی فارم بناکر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
جوائنٹ سیکریٹری حج کے مطابق محمد اعظم نامی حج ٹور آپریٹر نے کوئٹہ اور کراچی میں 89 عازمین حج کو 70 ہزار روپے فی کس رشوت لے کر جعلی حج فارم فروخت کیے۔
عازمین حج کو فلائٹ شیڈول، حفاظتی ٹیکے، فنگر پرنٹس سمیت تمام کاغذات مکمل ہونے کا بھی جھانسہ دیا گیا اور جب حاجی کیمپوں میں جانے کے بعد ان عازمین کو روکا گیا تو اس فراڈ کا انکشاف ہوا۔
وزارت مذہبی امور نے بینکوں سے معلوم کیا تو فارم جعلی نکلے جس کے بعد ژوب کے اعظم کاکٹر اور عنایت اللہ درانی کی درخواست پر کیس وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھجوا دیا