کراچی:کار سوار کی ٹکر سے2 رینجر اہلکارزخمی

 

کراچی:ڈیفنس میںاسنیپ چیکنگ پرکھڑےرینجرز اہلکاروں کوکارسوارنے ٹکرماردی ،جس کے نتیجہ میں 2اہلکار شدید زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈیفنس فیز5میں کار سوار نوجوان نے اسنیپ چیکنگ پرکھڑے رینجرز اہلکاروں کوٹکرماردی ، جس کے نتیجہ میں رینجرزاہلکاراصغراورحوالدارخضر شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں رینجرزاہلکاراصغرکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔رینجر نے ڈرائیورکوحراست میں لےکرگاڑی قبضے میں لے لی گئی ہے۔