کراچی : پیپلز پارٹی کی رہنما شمیم ممتاز کو بوٹ بیس تھانے کی حدود میں ڈاکؤوں نے لوٹ لیا ۔ڈاکو ان سے موبائل فون ،نقدی و قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق صوبائی وزیر و رہنما پیپلزپارٹی شمیم ممتاز کو بوٹ بیس کے مقام پرنا معلوم موٹر سائیکل سوارڈاکؤوں نے روک کر ان سے گن پوائنٹ پرموبائل فون،نقدی اورزیور لے گئے،رہنما پیپلزپارٹی شمیم ممتاز نے کہا کہ بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے مجھے لوٹا،ڈاکؤوں نے روک کر گن پوائنٹ پرموبائل فون،نقدی اورزیور لے گئے۔