امریکا شمالی کوریا پر پابندی ختم کر دے: جنوبی کوریا

 

سول:جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ امریکا شمالی کوریا پر پابندی ختم کر دے، جوہری ہتھیاروں کی تلفی کے معاملے میں پیونگ یانگ کا رویہ مثبت رہا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے سرکاری میڈیا نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا پر پابندیاں ختم کر دے۔ سرکاری خبر رساں اداروں کے مطابق جوہری ہتھیاروں کی تلفی کے معاملے میں پیونگ یانگ کا رویہ مثبت رہا ہے۔ مزید یہ کہ اس کمیونسٹ ریاست نے کوریائی جنگ میں مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی باقیات بھی ابھی واشنگٹن کے حوالے کی ہیں۔ شمالی کوریا نے بھی واشنگٹن انتظامیہ سے کہا ہے کہ اس پر عائد پابندیاں ختم کرتے ہوئے اعتماد سازی بڑھانے پر کام کیا جائے۔