کینبرا:آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بْل نے ملک کے مشرقی ساحلی علاقے میں پیدا شدید خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کے لیے مزید 140 ملین ڈالر سے زائد کی امداد کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرن بْل نے ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں ایک فارم پر کسانوں کے سامنے اس امدادی پیکج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ خشک سالی سے کسانوں کو جو ذہنی کوفت ہوئی ہے، اْس کے لیے بھی نفسیاتی امداد فراہم کی جائے گی۔ آسٹریلیا کی نیشنل فارمرز فیڈریشن نے وزیراعظم کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ خشک سالی کے بعد اب تک آسٹریلوی حکومت 576 ملین ڈالر کے مساوی کسانوں کو ریلیف پیکج میں دے چکی ہے۔