ماسکو:روس نے ہالی ووڈکے ایکشن فلم اسٹاراسٹیون سیگال کوامریکا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے خصوصی مندوب مقررکردیاہے۔
روسی وزارت خارجہ کی جانب سے فیس بک پرایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈر سیج کو نیا کردار دیا گیا ہے جس کا کوئی معاوضہ نہیں ہوگا۔ثقافت، آرٹس، عوام و نوجوانوں کے ایکسچینج پروگرامز سمیت انسانی شعبے میں روس اور امریکا کے درمیان تعلقات میں سہولت کاری اسٹیون سیگال کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگی۔
ہالی ووڈ اسٹار روسی صدر کے انتہائی پرجوش حامی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ امریکا میں روسی مداخلت کے الزامات پر ان کی حکومت کا دفاع کیا اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن کو دنیا کے عظیم رہنماؤں میں سے ایک قرار دیا تھا۔
اسٹیون سیگال ہالی ووڈ ایکشن فلموں کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں،اُن کی بہترین فلموں میں ’’انڈر سیج‘‘، ’’آؤٹ آف جسٹس‘‘، ’’ہارڈ ٹو کل‘‘، ’’ مارکڈ فار ڈیتھ‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔