کابل:افغانستان میں امریکی فوج نے غلطی سے افغان پولیس کی چوکی پر بمباری کر دی، حملے میں9 افغان پولیس اہلکار ہلاک اور15 زخمی ہوگئے۔
نائب ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق صوبے لوگر میں افغان سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں امریکی فورسز سے مدد کے لیے کہا گیا تاہم امریکی فورسز نے غلطی سے افغان پولیس چوکی کو نشانہ بنایا۔ادھر نیٹو نے حملے کی تصدیق کی لیکن ہلاکتوں کے بارے میں نہیں بتایا۔
یادرہے کہ طالبان نے پیر کی رات لوگر کے ضلع ازرا میں حملہ کیا تھا۔ حملہ آوروں اور افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں شہریوں اور افغان اہلکاروں سمیت 35افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے