امریکی فوجیوں کو جیولوکیشن فیچر کے استعمال سے روک دیاگیا

 

واشنگٹن :امریکی وزارت دفاع نے امریکی فوجیوں کو جیولوکیشن فیچر کے استعمال سے روک دیا،فوجیوں کے مقام کی نشان دہی ان کے لیے سیکورٹی خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

 

امریکی وزارت دفاع کے مطابق امریکی فوج نے مختلف مشنوں میں مصروف اپنے فوجیوں کو اسمارٹ فون اور جسمانی فٹنس جانچنے کے آلات پر جیو لوکیشن فیچر کا استعمال کرنے سے روک دیا ہے کیوں کہ فوجیوں کے مقام کی نشان دہی ان کے لیے سیکورٹی خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

 

یہ فیصلہ رواں برس جنوری میں سامنے آنے والے تحفظات کے بعد کیا گیا ہے جب ایک آسٹریلوی محقق کی جانب سے فٹنس ایپلی کیشن سٹراوا کا ڈیٹا زیر تجزیہ لایا گیا اور اس دوران شام اور عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے مقامات کا انکشاف ہوا۔پینٹاگون کی جانب سے ایک میمو میں کہا گیا کہ جیو لوکیشن کا آپشن ایک بڑا خطرہ ہے۔