ایرانی جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے لئےبھرپورتعاؤن کریں گے: اقوام متحدہ

 

نیویارک: اقوام متحدہ نے ایرانی جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ممالک سے حوصلہ افزا تعاؤن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل انٹونیوگیوٹیس ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے سے جامع ایکشن پلان کو ایک سفارتی پیشرفت کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور وہ اس سلسلے میں تمام حکومتوں کیساتھ حوصلہ افزاتعاؤن جاری رکھیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ سیکریٹری جنرل اس بات کے حامی ہیں کہ پابندیوں کے بجائے ایران اور دیگر فریقین مشترکہ جامع ایکشن پلان کی شرائط پر پورا اتریں جبکہ معاہدہ اس مخصوص ایشو کے حل کا بہترین راستہ ہے۔