کوئلے کی کان میں گیس دھماکہ،4چینی مزدور ہلاک

 

گائی یانگ:جنوب مغربی چینی صوبے گوئی زو میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے نتیجے میں4 مزدور ہلاک اور 9لاپتہ ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ پن زو سٹی میں واقع کوئلے کی کان میں پیش آیا۔

 

اس وقت کان میں 13افراد کام کر رہے تھے کہ اچانک کان میں گیس بھرنے کے باعث زبردست دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 9افراد ملبے تلے دب گئے،ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر مرنے والوں کو کان سے باہر نکالا اور دیگر کی تلاش کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔