ریاض: سعودی عرب میں عید الضحیٰ کے لیے 9روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جس کا آغاز17اگست سے ہوجائے گا۔
سعودی مونیٹری اتھارٹی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 17 اگست سے شروع ہوں گی اور 26 اگست کو ختم ہوں گی جب کہ تعطیلات کا اطلاق اسٹاک ایکس چینج، انشورنس کمپنیوں، بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں پر ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حج سیزن کی وجہ سے مکہ ومدینہ سمیت مقدس مقامات پر قائم بینکوں میں عیدالضحیٰ کی چھٹیاں نہیں ہوں گی تاکہ عازمین حج کو مقدس فریضہ کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس کے علاوہ ہوائی اڈوں، بارڈر کراسنگ اور دیگر عوامی گزر گاہوں پر واقع بینک بھی عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران کھلے رہیں گے۔