اعتماد کرنے پر عمران خان کا شکرگزار ہوں۔ نامزد وزیراعلیٰ محمود خان

اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےنامزد وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں، ان کے وژن کے تکمیل کے لیے رات دن کام کروں گا اور پارٹی کے منشور پر من و عن عمل کروں گا۔
محمود خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کو جو مینڈیٹ دیا اس کی پاسداری کروں گا اور صوبے کے عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ تحریک انصاف صوبے میں ماضی سے بھی مزید بہتر کارکردگی دکھائے گی۔