بھارت میں بھیک مانگنا اب جرم نہیں رہا۔غیرقانونی حیثیت ختم

ممبئی:بھارت میں بھیک مانگنا اب جرم نہیں رہا ،بھارتی عدالت نے دارالحکومت نئی دہلی میں بھیک مانگنے کی غیر قانونی حیثیت کو ختم کردیا ہے ۔
نئی دہلی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بھیک مانگنے والوں کے خلاف قانون غیر آئینی تھا ،جسے ختم ہونا چاہیے۔
ہائی کورٹ نے بھکاریوں کے بنیادی انسانی حقوق سے متعلق سماعت میںفیصلہ دیا اور بھیک مانگنے کے خلاف قانونی دفعات ختم کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔
ہائیکورٹ نے دہلی حکومت کو اجازت دی ہے کہ وہ جبری بھیک منگوانے والے گروپس کے خلاف کوئی متبادل قانون سازی کرسکتی ہے ۔
ساتھ ہی عدالت نے حکومت کو اس معاملے میں معاشی اور معاشرتی پہلوؤں کو مدنظر رکھنے کے لئے بھی کہہ دیا ہے ۔
درخواست گزار نے عدالت سے بھکاریوں کے لیے بنائے گئے بحالی مراکز میں کھانے او ر طبی سہولیات دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔