لندن:کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی ایک دوا کی وجہ سے نومولود بچوں میں معذوری پیدا ہونے کی وجہ دریافت کرلی گئی۔
برطانوی اخبار کے مطابق تھیلی ڈومائیڈنامی دوا استعمال کرنے سے حاملہ خواتین میں اس بات کا امکان بڑھ جاتا ہے کہ بچوں کے ہاتھ یا ٹانگوں کی افزائش رک جائے، تاہم دوا کے مضر اثر ات کی اب تک وجہ معلوم نہیں ہوسکی تھی۔
میسا چیوسٹس میں کینسر پر تحقیق کرنے والے ادارے نے پتہ لگایا کہ تھیلی ڈومائیڈ، اس جین کو بند کردیتی ہے، جو ہاتھ پیروں کی تکمیل کا سبب بنتا ہے۔
اس سے قبل یہ دوا جرمنی میں ٹینشن اور بے چینی جیسی کیفیات کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی تھی جس کے نتیجے میں 5سے 7 ہزار معذور بچے پیدا ہوئے تھے۔