کراچی:چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ آئندہ برسوں میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا اور نئی حکومت کے ساتھ مل کر مزید بہتر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔
کراچی میں کورنگی ایسوسی ایشن کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےنیول چیف کا کہنا تھا کہ بحریہ میں نئی ترقی لانی ہے تو ہم سب کو مل کر آگے آنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن کا مرحلہ مکمل ہوا اور 2008 سے تیسرا اقتدار منتقل ہوا، آج پاکستان بہت زیادہ بہتر ہے اور آئندہ برسوں میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا جبکہ نئی حکومت کے ساتھ مل کر مزید بہتر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ماحول میں تبدیلی آئی ہے، پاکستان کا بیرونی دفاع مضبوط ہے، اندرونی خطرات پر بھی قابو ہےجبکہ ہم ملک کے دفاع اور اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔