ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی جانب بڑھنے والے سمندری طوفان کے پیش نظر شہریوں کو وارننگ جاری کر دی گئی۔غیرملکی میڈیاکے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی جانب بڑھنے والے سمندری طوفان کے پیش نظر شہریوں کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے،سمندری طوفان شان شان آج ٹوکیو سے شمال مشرق میں 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ٹکرائے گا۔
طوفان کے باعث تیز ہوائیں چلنے اور شدید بارشوں کا امکان ہے۔ طوفان شان شان کی وجہ سے چلنے والی ہواوں کی رفتار 180کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی ۔ ٹوکیو ریجن میں 300ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے، مختلف ایئر لائنز نے ٹوکیو آنے اور جانے والی درجنوں پروازیں منسوخ کردیں۔