شام ہمارے خلاف خصوصی فوج تیار کر چکا :اسرائیل

 

تل ابیب:اسرائیلی وزیر دفاع آویگڈور لائبیرمین نے الزام عائد کیا ہے کہ شام اسرائیل کے خلاف خصوصی فوج تیار کر چکا ہے،اسرائیل ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع آویگڈور لائبیرمین نے کہا کہ ہماری فوج شام کے خلاف ہر قسم کی ضروری تدابیر اختیار کیے ہوئے ہے ۔ گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں پر متعین فوجی دستے سے خطاب کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسد انتظامیہ نے ایک خصوصی فوج تیار کی ہے، جس کی پیشہ وارانہ مہارت کا ڈنکا بجایا جا رہا ہے، لہذا ہم کسی بھی منفی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بالکل تیار ہیں۔