واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے بزنس کرنے والے کے ساتھ امریکا کاروبار نہیں کرےگا۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران پر پابندیوں کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے ،یہ اب تک کی سب سے سخت پابندیاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میں امریکا کی ایران کے خلاف پابندیوں میں مزید سختی لائی جائے گی ،جو ایران سے بزنس کرے گا وہ امریکا سے کاروبار نہیں کرے گا ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح الفاظ میں لکھا کہ میں یہ سب کچھ دنیا کے امن کےلئے کررہا ہوں ۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر امریکا کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیاں آج سے قابل عمل ہو گئی ہیں۔