تہران:ا سپورٹس کمپلیکس میں گیس دھماکے سے3 افراد ہلاک

گزشتہ ماہ بھی تہران میں زہریلی گیس کے اخراج سے 5 افراد مارے گئے تھے

               
August 9, 2018 · بام دنیا

 

تہران :ایرانی دارالحکومت میں واقع اسپورٹس کمپلیکس میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 3 افرادہلاک ہو گئے ۔سرکاری میڈیا کے مطابق تہران کےاسپورٹس کمپلیکس میں دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔

 

مغربی ممالک کی پابندیوں اور اقتصادی مسائل کی وجہ سے ایران کا انفراسٹریکچر پرانا ہوچکاہے، جس کی وجہ سے وہاں اس طرح کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی تہران میں2 مختلف واقعات میں زہریلی گیس کے اخراج کی وجہ سے 5 افراد مارے گئے تھے۔