افغان صوبے بلخ و ہرات میں پرتشدد واقعات۔22افراد ہلاک

کابل:افغانستان کے صوبہ بلخ اور ہرات میں 2 مختلف پرتشدد واقعات پیش آئے ،نتیجے میں8شہری، 8 اہلکار اور 6 طالبان مارے گئے ہیں۔
پہلا واقعہ شمالی صوبہ بلخ میں ہوا جہاں سڑک کنارے مسافر گاڑی کے قریب بم پھٹنے سے 8افراد ہلاک ہوگئے۔ بم پھٹنے سےمسافر گاڑی تباہ ہوگئی جس میں عورتیں اور بچے سوار تھے۔
پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 6شہری بھی زخمی ہوئے جبکہ طالبان کا مقصد سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانا تھاجبکہ عام طور پر ان حملوں میں عام شہری نشانہ بن جاتے ہیں ۔
دوسری جانب طالبان نے صوبہ ہرات میں قائم ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا جس میں 8پولیس اہلکار ہلاک ہوگئےجبکہ مقابلے میں 6طالبان بھی مارے گئے ہیں۔