ٹورنٹو :کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈونے کہاہے کہ انسانی حقوق کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے ۔سعودی بائیکاٹ کے عمل کو مسترد کرتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق کینیڈین وزیر اعظم نے سعودی عرب جانب سے بائیکاٹ کومسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ انسانی حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات خراب ہوں۔ہم تسلیم کرتے ہیں کہ انسانی حقوق کے معاملے پر سعودی عرب نے پیش رفت کی ہے ،اس حوالے سےکینیڈین وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے طویل ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں میں سفارتی تعلقات پر بات چیت جاری رہے گی ۔