ریاض :سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سرِدست کینیڈا کے ساتھ پیدا شدہ تنازعے کے حوالے سے بات چیت کرنے کے لیے کچھ بھی دستیاب نہیں ہے۔کینیڈا پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عادل الجبیرنے کہا کہ کینیڈا کو اپنی بڑی غلطی درست کرنے کی ضرورت ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ سعودی حکومت کینیڈا پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔ الجبیر نے اس پریس کانفرنس میں یہ نہیں بتایا کہ ممکنہ مزید پابندیاں کب تک عائد کی جا سکتی ہیں اور وہ کن شعبوں کو متاثر کریں گی۔