ملتان :وائس چانسلر کیخلاف مہم چلانے والوں پرپرچہ کٹ گیا

 

ملتان:زکریا یونیورسٹی کے و ائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امین کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا، 2 طالبعلموں نے بیان جمع کرادیئے ، ایف آئی اے نے زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے طلبااور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے جس کی رپورٹ جمعہ کوآئے گی ۔

 

دوسری طرف یونیورسٹی انتظامیہ نے وائس چانسلر کی موت کی حوالے پوسٹ کرنے والے دو طالبعلموں کے بیان لئے جس میں انہوں نے الزام قبول کرنے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے یہ پوسٹ دوسرے طالبعلموں کے پیج سے لی تھی ۔