چینی خلا نوردوں نے لیتھئیم سے مالا مال ستارہ دریافت کرلیا

 

بیجنگ:چینی خلا نوردوں نے ایک ایسا ستارہ دریافت کیا ہے جو کہ عام ستاروں سے 300 گنا زیادہ لیتھئیم سے مالا مال ہے۔

 

چینی میڈیا کے مطابق ، چینی سائنس دانوں نے اس بات کا انکشاف چین کی سائنسی اکیڈمی میں ایک نئے مشاہدے کے دوران کیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ستارہ دنیا سے 4500 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے جس کے بارے میں ایک مضمون نیچر ایسٹرونومی نامی جریدے میں شائع ہو چکا ہے۔