کراچی میں مہاجرقومی موومنٹ کے کارکنان کے قتل کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔
عدالت میں پولیس نے کہا کہ ملزمان نے 29 جنوری 2012 میں شرافی گوٹھ میں ٹیکسی پر حملہ کیا تھا ، فائرنگ سے مہاجرقومی موومنٹ کے ظفرقائم خانی،علیم احمد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ملزمان نے بانی ایم کیوایم کے ایما پرمہاجرقومی موومنٹ کے کارکنان کوقتل کیا تھا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ حماد صدیقی ، رئیس مما اوردیگر نے فائرنگ کی جس پرانسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیوایم لندن کے مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس مما اور احسن پرفرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزم حماد صدیقی اور منظوراحمد سمیت 4 ملزمان کواشتہاری قراردے دیا جبکہ ملزمان نے صحت سے جرم سے انکار کیا ہے۔