غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور8 زخمی ہوگئے۔
فضائی حملے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، محکمہ صحت غزہ کے مطابق حملے میں شہید ہونے والوں میں 2 حاملہ خواتین اورایک 18 ماہ کی بچی شامل ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ حملے میں مارے جانے والے افراد اسرائیل پر راکٹ حملے میں ملوث تھے اوران کا تعلق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے ہے۔