اطلاعات کے مطبق شیخوپورہ کے مومن پورہ میں بھینسوں کوچارہ نہ ڈالنے پر بااثرزمیندارنے تیزدھارکلہاڑے سے 12 سالہ بچے نادرکے پاؤں کی انگلیاں کاٹ دیں۔
متاثرہ بچہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ جب زمیندار نے اسے بھینسوں کو چارہ ڈالنے کیلئے کہا تو اس نے کہا کہ وہ کھانا کھانے کے بعد چارہ ڈال دے گا جس کے بعد زمیندار نے اس پرتشدد کرنا شروع کردیا۔
متاثرہ بچے کی ماں نے کہا کہ نادر6 بھائی بہنوں میں سب سے بڑا اورگھرکا واحد کفیل ہے، بیٹے کو زمیندارنے 6 روزحویلی میں بند رکھا اورکارروائی نہ کروانے کی یقین دہانی پر گھر بھیجا۔
دوسری جانب سیاسی اثرورسوخ کے باعث پولیس ملزم کے خلاف کاروائی نہیں کررہی جبکہ زمیندارکی جانب مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او نے ماں کو با اثرزمیندارسے معافی مانگنے کا کہہ کر واپس بھیج دیا۔