کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولز کو فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ کرنے سے روک دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں نجی اسکولوں کی فیسوں میں خلاف ضابطہ اضافے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
129 والدین کی جانب سے درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ نجی اسکولوں نے خلاف ضابطہ 10 سے 13 فیصد فیس بڑھا دی ہیں اور اسکولزمیں داخلہ فیس ایک لاکھ کردی گئی ہے۔ محدود آمدنی کے باعث فیس نہیں دے سکتے لہذا غیرقانونی فیس بڑھانے کو روکا جائے۔
عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد نجی اسکولز کو فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ کرنے سے روکتے ہوئے سیکریٹری تعلیم ، نجی اسکول مالکان اوردیگر کو7 ستمبر تک کے نوٹس جاری کردیئے۔
عدالت کے حکم کے مطابق پرانے اسٹرکچر کے تحت فیس وصول کی جائے۔