کراچی: 11اگست کو رواں برس کا تیسرا اور آخری جزوی سورج گرہن ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر 1 بجکر 2 منٹ پر ہوگا جس کا اختتام 4 بجکر 31 منٹ پر ہوگا۔
یہ سورج گرہن شمالی و مشرقی یورپ اور شمالی و مغربی ایشیاء کے ممالک تسمانیہ، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، انٹارکٹیکا، بحر اوقیانوس اور بحرہندمیں دیکھا جائے گا جبکہ گذشتہ دونوں جزوی سورج گرہن کی طرح تیسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔