ایتھنز: یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے جنگل میں 23 جولائی کو لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 93 ہوگئی۔یونان کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مزید 2 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک 78 سالہ خاتون اور 83 سالہ مرد شامل ہیں،23 جولائی کو ایتھنز سے 25 کلومیٹر کے شمال مشرقی علاقے ماٹی کے ساحلی علاقے میں زخمی ہونےو الے 34 افراد تاحال ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے،کئی دنوں سے لگی آگ کے باعث وزیر قانون سمیت پولیس کے سربراہ اور فائر بریگیڈ کے سربراہ سمیت 4 اعلیٰ افسران کو عہدے سے برطرف کیا جاچکا ہے۔
سول پروٹیکشن اتھارٹی نے جمعرات کی صبح جاں بحق افراد کی فہرست جاری کی، جس کے مطابق زخمیوں میں 45 خواتین ،35 مرد، 11 بچے اور 2 ناقابل شناخت افراد شامل ہیں،یونان کی حکومت نے کہا تھا کہ علاقے میں 120 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔