کیرالہ :بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ۔
حکام کے مطابق بارشوں کے باعث کیرالہ کے ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جس کے پیش نظر کئی ڈیموں سے پانی کا اخراج شروع کردیا گیا ہے۔
رن وے پر پانی جمع ہونے کے خدشےکے باعث کوچی ائیر پورٹ پر بین الاقوامی اور مقامی پروازیں معطل کردی گئیں جبکہ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے،متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رہے۔