کینیڈا کو تیل کی ترسیل جاری رہے گی:سعودی عرب

 

ریاض: سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا ہے کہ کینیڈا کو تیل کی ترسیل جاری رہے گی۔ سعودی عرب کے وزیر توانائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے باہمی تجارت کا سالانہ حجم 4 ارب ڈالر ہے، سیاسی پالیسی کو پٹرول کی سپلائی پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔

 

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مضبوط اور طویل پالیسی رکھتا ہے، سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان حالیہ سفارتی بحران کی وجہ سے ہمارے تیل کے خریدار کسی صورت متاثر نہیں ہوں گے۔