دیامر:دیامر میں طالبات کے اسکولوں کو نذرآتش ہونے سے بچانے میں ناکامی اور مبینہ طور پر غفلت برتنے پر ڈپٹی انسپیکٹر جنرل (ڈی آئی جی) گلگت بلتستان گوہر نفیس نے 4 پولیس افسران کو معطل کر دیا۔
ڈی آ ئی جی گلگت بلتستان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ معطل ہونے والے افسران میں گریڈ 16 اور 17 کے 2 افسران، داریل اور تانگیر کے ایس ایچ اوز شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2 افسران کو اس شرط پر بحال کیا جائے گا کہ وہ مطلوب ملزمان کو گرفتاری کو یقینی بنائیں۔