رواں سال کا تیسرا اور آخری سورج گرہن آج ہوگا

اسلام آباد:رواں سال 2018 کا تیسرا اور آخری سورج گرہن آج ہفتہ کو ہوگا ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ دونوں جزوی سورج گرہن کی طرح تیسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر1 بجکر2 منٹ پر ہوگا جس کا اختتام 4 بجکر31 منٹ پر ہوگا۔
یہ سورج گرہن شمالی و مشرقی یورپ اور شمالی و مغربی ایشیاء کے ممالک میں دیکھا جا سکے گا، جن میں تسمانیہ، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، انٹارکٹیکا، بحر اوقیانوس اور بحرہند شامل ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس کا پہلا جزوی سورج گرہن 16 فروری جبکہ دوسرا 13 جولائی کو دیکھا گیا تھا۔
سورج کو گرہن اُس وقت لگتا ہے جب چاند، سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔
اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔