برلن:برلن میں جرمن شہری کو اردن کے لیے جاسوسی کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اردن کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کے الزام میں ایک 33 سالہ جرمن شہری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ شبہ ہے کہ وہ ایک ایسی مسجد کی جاسوسی کر رہا تھا، جو انتہا پسندوں کے ایک مرکز کے طور پر دیکھی جاتی ہے۔
یہ مسجد جرمن شہر ہلڈس ہائم میں واقع ہے۔ اس جرمن شہری کی شناخت الیگزینڈر بی کے نام سے کی گئی ہے۔ اردن کے حکام نے الیگزینڈر سے ان افراد کا پتا لگانے کا بھی کہا گیا تھا، جو جہاد کے لیے شام جانا چاہتے ہیں یا پھر جا چکے ہیں۔ شبہ ہے کہ ہلڈس ہائم کی اس مسجد میں داعش کے لیے لوگوں کو بھی بھرتی کیا جاتا رہا ہے۔ میڈیا نے عدالتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ مشتبہ شخص 2016 میں اردن کی خفیہ ایجنسی کے لیے بھی کام کر چکا تھا۔