روس کا امریکی پابندیوں کے جواب میں کارروائی پر غور

ماسکو: روسی حکومت نے امریکا کی جانب سے ان پر لگائی جانے والے نئی پابندیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول قرار دے دیا اور ان کے جواب میں کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکا نے روس پر برطانیہ میں مقیم سابق روسی ایجنٹ کو مبینہ طور پر زہر دینے میں ملوث ہونے کے الزام میں پابندی عائد کی تھی۔
واضح رہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حالیہ اقدام دونوں ممالک کے تعلقات میں پیدا ہونے والا نیا خلاء ہے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک ماہ قبل ہی روسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔