تہران: ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے خلیج فارس میں اپنی موجودگی کو ہمیشہ دنیا کے اس حساس خطے کے ملکوں کی سلامتی کی خاطر استعمال کیا ہے۔
قم شہرمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ ایران خطے کے ملکوں کے لیے خطرہ نہیں بلکہ وہ سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں دنیا بھر کے کمزوروں اور مظلوموں کا تحفظ کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کی طاقت اپنی بالادستی کے قیام یا جارحیت کے لیے نہیں بلکہ خطے کے ملکوں کی سلامتی کی ضامن ہے۔
انہوں نے میڈیا سے کہا کہ وہ عالمی مذاکرات کے حوالے سے امریکا کا خراب ریکارڈ اور ناقابل اعتماد کردار بیان کرکے، دشمن کی شازشوں کو ناکام بنا دیں۔