نئی دہلی :بھارتی حکمران جماعت جنتا پارٹی کے سربراہ نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطاق بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے سربراہ نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا عندیہ دیدیا ہے ۔
پارٹی کے سربراہ امیت شاہ نے کہاہے کہ عمران خان پہلے حلف اٹھالیں پھر دیکھتے ہیں حالات کیسے ہوتے ہیں؟ ۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت میں اندازہ ہوگا کہ تعلقات کیسے ہونگے ۔ واضح رہے کہ عمران خان کی الیکشن میں کامیابی کے بعد سے لیکر اب تک بھار تی میڈ یا میں پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے مکالمہ جاری ہے ۔